Jang News:
2025-04-25@04:55:53 GMT

وفاق کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

وفاق کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے ذریعے صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔

پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے سیکریٹریز مذہبی امور کو بھی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔

مفتی منیب الرحمان، مولانا عبدالمالک، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر، مولانا حنیف جالندھری، علامہ محمد افضل حیدری سے توہین مذہب کے خلاف لائحہ عمل بناکر آگاہی مہم چلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان

نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔

پیپلز پارٹی سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازع نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی سطح تک مسلسل تین دن اظہار تشکر پر مبنی ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان کو پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل کی سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کل سے مسلسل تین دن ضلعی اور تحصیل کی سطح پر نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے موقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔

نثار کھوڑو نے کہا متنازع نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔ 

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سی سی آئی میں بھی صوبے کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازع نہروں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کر کے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرایا تھا اور اب چیئرمین بلاول بھٹو نے 6 نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ کے موقف کو تسلیم کرایا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا نہروں کا مسئلہ صرف پانی کا نہیں سندھ کے وجود کا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کے لیے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • متنازعہ کینالز منصوبہ، کام بند ہونے پر پیپلزپارٹی کا 3 دن جشن منانے کا اعلان
  • نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب
  • امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و سماجی خدمات
  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • مجلس اتحادِ امت کا 27 اپریل کو مینار پاکستان اسرائیل مردہ باد کانفرنس کامیاب بنانے کا عزم
  • ابرار احمد وکٹ لینے کے بعد جشن منانے والا اسٹائل کیوں چھوڑ رہے ہیں؟
  • مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
  • ''اسرائیل مردہ باد'' ملین مارچ
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی کا فلسطین پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان