تعلیمی ادارے 4 دن لگاتار بند، 13 مارچ کو بھی چھٹی،جا نیں تفصیلات
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اتر پردیش ( اے بی این نیوز)اتر پردیش میں عام تعطیل،مارچ کا مہینہ چل رہا ہے۔ دفتر والے، سکول کے بچے چھٹیوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس مہینے بہت سے تہوارہو تے ہیں۔سال 2025 کا مارچ کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ اس مہینے میں ہولی سے عید تک کئی تہوار ہوتے ہیں۔ ایسے میں ہر کوئی اس مہینے کی چھٹیوں کے لیے بے تاب ہے۔اترپردیش میں ہولی کے موقع پر اس سال سرکاری ملازمین، اسکول کالج کے طلباء اور بینک ملازمین کو بڑا آرام ملنے والا ہے، ریاستی حکومت کے سرکاری کیلنڈر کے مطابق ہولی پر کل چار دن کی مسلسل تعطیل ہوگی۔ ی
وپی حکومت کے سرکاری تعطیل کے کیلنڈر کے مطابق، 13 مارچ جمعرات کو ہولی کے دن کے موقع پر چھٹی ہوگی۔ اس کے بعد 14 مارچ کو ہولی کی چھٹی ہوگی۔ مارچ کے مہینے میں رمضان المبارک کا تہوار بھی شروع ہو چکا ہے۔ رمضان ختم ہونے کے بعد عید الفطر آتی ہے۔ جو ایک ریاستی تہوار ہے۔ اس دن بھی تمام سکول، کالج، سرکاری دفاتر اور دفاتر بند رہیں گے۔ 31 مارچ کو عید کے موقع پر چھٹی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد،13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،با اثر ملزمان،غریب کی انصاف کیلئے دہائی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی بڑھنے لگی ہے، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی متحرک شیعہ نوجوان عادل حسین ابنِ گل حسن کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا، ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوراً گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور فرقہ وارانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو۔
دوسری جانب شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، بعد ازاں شہید کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسینؑ میں سپرد لحد کردیا گیا۔