دادو: ڈاکوؤں کی گاڑیوں میں لوٹ مار، فائرنگ سے 1 مسافر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
دادو کی تحصیل میہڑ میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مسافروں سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔
کندھ کوٹ کندھ کوٹ دن دہاڑے ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں.
پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جھل مگسی سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ کوچ کا کلینر اور 1 کار سوار زخمی ہو گئے۔
لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں کی
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔