پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے والے افسروں کو برطرف کیا جائے: رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے والے افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر پر پیش نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد میں ناکامی پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ سابق چیئرمین سینٹ نے مزید کہا کہ استحقاق کمیٹی کو سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ دار افسروں کو سزا کے ساتھ ملازمت سے بھی برطرف کرنا چاہیے۔ اْن کا کہنا تھا کہ جن افسران نے ایوان کے ارکان کی گرفتاری سے چیئرمین سینٹ کو آگاہ نہیں کیا ان کے خلاف توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کی جائے۔ رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان کی خود مختاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی چیئرمین سینٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پروڈکشن آرڈر پر چیئرمین سینٹ
پڑھیں:
یکم مئی کو کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن
نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی 2025 کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے، جس سے آجر اور اجیر کے فاصلے کم ہوسکیں اور تعلقات کی بہتری کا ماحول فراہم ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ امید ہے یہ ایونٹ بہت کامیاب ثابت ہوگا۔