چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کوہلی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی گونج
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
دبئی (نیوزڈیسک)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی فتح کے بعد مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی گونج سامنے آنے لگی۔
کوہلی نے ٹیم کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ٹیلنٹ بھارتی ٹیم کو اتنا مضبوط بناتا ہے، ہم سینئرز کی مدد ملنے پر بے حد خوش ہیں، ٹورنامنٹ کی فتح کے دوران پوری ٹیم نے متاثر کن پرفارمنس دی اور ٹیم دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوران گفتگو اگرچہ کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا واضح اشارہ نہیں دیا لیکن یہ کہا کہ’ جب آپ جاتے ہیں تو آپ ٹیم کو ایک بہتر جگہ پر چھوڑنا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسی ٹیم ہے جو اگلے8 سالوں تک دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے‘۔
اتوار کو بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔کوہلی کی گفتگو کو بھارتی میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے اورمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کوہلی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے جب کہ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے بھارت کیلئے چیمپئنز ٹرافی کی فتح کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آسٹریلیا کے ایک مشکل دورے کے بعد ایک بڑا ٹورنامنٹ جیت کر باؤنس بیک کرنا چاہتے تھے لہٰذا یہ فتح حیران کن ہے‘۔
ڈے لائٹ سیونگ، گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ کے بعد
پڑھیں:
ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
سٹی 42: ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ، آئی جی پنجاب نے حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس قومی و صوبائی سمیت بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں 80 سے زائد ممالک کی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے کھلاڑیوں اور فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سب انسپکٹر فرقان احمد خان نے کریکو رومن اور فری سٹائل ریسلنگ میں 02 کانسی کے تمغے جیتے۔فرقان احمد خان پہلوان نے ریسلنگ مقابلے میں امریکہ اور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دی۔امریکہ میں ہونے والی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں پاکستان کے واحد کھلاڑی نے پنجاب پولیس کی نمائندگی کی۔