17 سالہ ہیروئن نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر کترینہ اور عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی 17 سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کیلئے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھیں جنہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیتانشی گوئل نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
17 سالہ اداکارہ کو ان کی مقبول فلم لاپتہ لیڈیز کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ کرن راؤ کی فلم ہے اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)
یہ ایوارڈ نیتانشی کو بومن ایرانی اور بوبی دیول نے پیش کیا جس کو وصول کرتے ہوئے نیتانشی آبدیدہ ہوگئی۔
جذبات پر قابو پاتے ہوئے نیتانشی نے فلم کی ٹیم اور اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم کے سفر میں انہیں سپورٹ کیا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لاپتہ لیڈیز اسٹار نے کہا کہ ’میں اس کی توقع نہیں کر رہی تھی میں امید کر رہی تھی کہ لاپتا لیڈیز بڑے ایوارڈز جیتے گی، لیکن میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں خود بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت جاؤں گی۔ دوسرے نامزد امیدوار ناقابل یقین تھے، اور میں ان سب کی بہت بڑی مداح ہوں۔ مجھے جو پیار ملا ہے اس لئے میں شکرگزار ہوں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بہترین اداکارہ
پڑھیں:
شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مبینہ پولیس مقابلے کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے شہری کے لاپتہ ہونے پر دونوں جیلوں کے سپرنٹینڈنٹس کو 29جولائی کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل کے سپرنٹینڈنٹ 29جولائی کو پیش ہوں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے شوہر تنویر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے شوہر کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں،
پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے 17 جولائی کو جیل بھیجا، ملزم جیل سے وہاں سے رہا ہوا، اب اس کا کچھ پتہ نہیں۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ جیل جا کر پتہ کریں، وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ دونوں جیلوں سے معلوم کر چکے ہیں، درخواست گزار کے شوہر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جائے گا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ خدشات کی بنیاد پر کوئی حکم نہیں دے سکتے، پہلے دونوں جیلوں کے سپریٹینڈنٹس کو طلب کرتے ہیں، جیل سپرنٹینڈنٹس کا موقف آنے کے بعد کوئی ارڈر پاس کریں گے۔
عدالت عالیہ نے سماعت 29 جولائی نوں ملتوی کردی۔
Tagsپاکستان