15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وقاقی وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ 15 مارچ کا دن یومِ تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منایا جائے گا۔
یہ بات وفاقی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔
وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق اس اقدام سے سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب اور توہین آمیز مواد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام ہے۔
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے حج 2021 کی درخواستیں.
انہوں نے کہا کہ وزارت نے پنجاب، سندھ، خیبر پختون خوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مذہبی امور اور محکمہ اوقاف کے صوبائی سیکریٹریوں کو گستاخانہ مواد کے خلاف آگاہی مہم چلانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
عمر بٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمٰن، علامہ محمد افضل حیدری، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر اور مولانا عبدالمالک سمیت ملک کے سرکردہ مذہبی اسکالرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عوامی آگاہی کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی وضع کریں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلیے سیکورٹی پلان پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف سردار رمیش سنگھ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صدر گرو نانک دربار کراچی سریش پسوانی، جواہر لال اور دیپک سنگھ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام زائرین، شرکاء اور مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے دوران پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔