کچھ کو شیڈول نے جتوایا، جنید خان کا بھارت کو ملنے والے ’ایڈوانٹج‘ پر طنز
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور:
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو ایک ہی وینیو دبئی میں تمام میچز کھیلنے پر دنیا بھر کی تنقید کا سامنا ہے۔
سابق پاکستانی پیسر جنید خان نے کہا ہے کہ کچھ فتوحات شیڈول کی وجہ سے ہیں۔
جنید خان نے منفرد کھوج لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کیلیے کراچی، راولپنڈی، دبئی اور لاہور کے سفر میں مجموعی طور پر 7150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی
انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقا کو کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی کیلیے 3286 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑی، میچز کے درمیان یہ سفر ٹیموں کی پرفارمنس پر بھی اثر انداز ہوا۔
جنید خان نے طنزیہ لکھا کہ کچھ ٹیمیں اپنی صلاحیت کی بنیاد پر جیتیں جبکہ کچھ نے شیڈول کی وجہ سے فتوحات پائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
سٹی 42: ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کو چلانے کے لیے بوگیوں کی شدید قلت ہے
بوگیاں نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے ساتھ چار بوگیاں کم کردی گئیں،ٹرین میں بوگیاں کم ہونے کی وجہ سے مسافروں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا ،مسافروں نے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لی،ٹرین کو 7بجکر 40 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا،بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی
اڑھائی گھنٹے بعد ٹرین کو چار اکانومی کلاس بوگیوں کے بغیر چلانے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈوانس ٹکٹیں کروانے والے ٹرین مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کیا
ریلوے حکام نے بوگیوں کی عدم دستیابی پرمسافروں کو ری فنڈنگ کا اعلان کیا
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا