آصف زرداری نے اپنی تقریر میں مسائل کے حل کی واضح سمت دی، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی مسائل کا بخوبی احاطہ کیا اور ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر جامع انداز میں اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو قوم کی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی مسائل کا بخوبی احاطہ کیا اور ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر جامع انداز میں اظہار خیال کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورننس، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے قومی قیادت کو ایک واضح سمت دی۔ صدر مملکت کا خطاب اور ان کا عزم پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور یہ خطاب تمام سیاسی قوتوں کے لئے ایک رہنماء اصول فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ کے اس اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی امور پر مشتمل ایک اہم خطاب پر غور کرنے کے بجائے پی ٹی آئی اراکین شخصیت پرستی اور غیر ضروری تنازعات میں الجھے رہے۔ جس سے ان کی غیر سنجیدگی اور غیر جمہوری رویہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی منصب پر فائز صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی فہم و فراست کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان ایک مستحکم، معاشی اور فلاحی ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غیر جمہوری رویوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی صدر مملکت نے کہا کہ بگٹی نے
پڑھیں:
گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل پر اعلیٰ سطح اجلاس میں گوادر کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ میرانی ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعے پانی کی سپلائی کے منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ فوری طور پر مکمل کی جائے تاکہ اسے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: گوادر: شادی کور تا چوڑ ڈگار واٹر ٹرانسمیشن لائن منصوبہ تکمیل کے قریب
انہوں نے جی ڈی اے کو ہدایت کی کہ نئے پائپ لائن سے گھریلو کنکشنز کی فراہمی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ شادی کور سے پانی کی باقاعدہ سپلائی شروع کرنے اور واٹر ڈیسلینیشن پلانٹ کو مزید فعال بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو سنٹسر میں بورنگ سسٹم جلد فعال کرکے پانی کی فراہمی شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ کو پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے نمائندہ مقرر کیا، جو تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ اور کوآرڈینیشن کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: گوادر میں پانی کا بحران، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہنگامی اقدامات کا اعلان
اجلاس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری پبلک ہیلتھ ہاشم غلزئی، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان، ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پانی اور بجلی کے مسائل گوادر میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان