عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا حکمنامہ آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سٹی42: سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے پہلے ملیں گی۔ اس ضمن میں پہلا حکم نامہ آج جاری ہو گیا ہے۔
سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز کی پیشگی ادائیگی کا اعلان کیا ہے، جس سے ملازمین کو تہوار سے قبل مالی ریلیف ملے گا۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کی معمول کی تاریخ کے بجائے 21 مارچ کو ادا کی جائیں گی، اسی طرح پنشن اور الاؤنسز بھی 21 مارچ کو ادا کیے جائیں گے۔
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
سندھ کے سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سہولت فراہم کرنا ہے، جس سے وہ مالی رکاوٹوں کے بغیر عید الفطر کے لیے ضروری تیاری کر سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔