وزیر اعظم کا بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا اور پی پی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار پارٹی اور اعشایے کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔
شرکا نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ان کے نتیجے میں ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفد کے شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے ملکی ترقی و معاشی استحکام اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر اقدام میں حکومت سے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام
پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیرِ اعظم کے حکومتی امور میں اتحادیوں سے مشاورت، ان کی رائے کے احترام اور ان کو اعتماد میں لینے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افطار بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی رمضان المبارک عشائیہ مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی حکومت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افطار بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی رمضان المبارک عشائیہ مسلم لیگ ن وزیراعظم شہباز شریف وفاقی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے اعزاز میں کے لیے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔