موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔ایمرجنسی انچارج سول اسپتال کے مطابق سول اسپتال میں سانس کے مرض میں مبتلا یومیہ 150 سے زائد افراد آ رہے ہیں۔جناح ہسپتا ل کے طبی ماہر نے کہا کہ جناح ہسپتا ل میں بھی سانس کے مریضوں کی تعداد یومیہ 150 سے تجاوز کر گئی ۔طبی ماہرین نے کہا کہ سانس کی بیماریوں سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہو رہے ہیں، مریض گلے کی خرابی، نزلہ اور کھانسی کی شکایت کے ساتھ ہسپتا ل پہنچ رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں دمہ کے مریضوں کی حالت مزید بگڑنے لگتی ہے، رمضان المبارک میں ٹھنڈے اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کیا جائے۔طبی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سانس کے
پڑھیں:
ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کو 46.73 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق 61 یونٹس کے ملبےکی فروخت کیلیے ریزرو پرائس45.817 ارب روپے رکھی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ریزرو پرائس اسٹیٹ بینک کے ماہرین نے مقرر کی تھی۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس میں جامشورو بلاک ون ٹو، گدو ٹو، سکھر کے پلانٹس شامل ہیں۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس میں کوئٹہ، مظفر گڑھ بلاک ون اور بلاک ٹو فیصل آباد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے حکومت کو تین غیر فعال پاور پلانٹس کیلئے مایوس کن ردعمل کا سامنا حکومت نے 450 میگا واٹ کا روش پاور پلانٹ حاصل کرلیااعلامیہ کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کے ملازمین کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کیا ہے، ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے پر سالانہ اربوں روپے کا خرچہ ہو رہا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کی فروخت کا فائدہ بجلی صارفین کے بلوں میں بھی ہو رہا ہے، ان تمام سرکاری پلانٹس کے کپیسٹی چارجز بجلی کے بلوں میں شامل تھے۔