بیرسٹر سیف کا پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کردیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں، مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کرپشن اور اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان ہر منصوبے کے آغاز سے پہلے ہی کمیشن اور کرپشن کی منصوبہ بندی کرتا ہے، فارم 47 کی جعلی وزیراعلیٰ قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چچا نے وفاق میں اور بھتیجی نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پڑھیں:
پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے: ڈاکٹر قمر چیمہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔
دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ہے، بھارت اپنے لوگ مار کر بڑا فائدہ لینے کی کوشش کرتا ہے، بھارت نے خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر قمر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اپنے بہت سے مسئلے مسائل ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں ہم دہشتگردی سے نمٹ رہے ہیں۔
Post Views: 1