عدالت نے پرویز الہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں فیصلے سناتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کر رکھے ہیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، عدالت درخواست گزار پر درج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔

عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالہٰی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز الہٰی پر 32 مقدمات درج ہیں، رپورٹ پر پرویزالہٰی کے وکیل نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رپورٹ درست نہیں ہے، دوبارہ رپورٹ طلب کی جائے۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو اگر کوئی شکایت ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: درخواست پر محفوظ فیصلہ مقدمات کی تفصیلات پرویز الہ ی عدالت نے الہ ی کے

پڑھیں:

لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج

—فائل فوٹو

لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری

پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین سے 1 ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ، زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز کیخلاف درخواست پر پولیس و دیگر فریقین سے جواب طلب
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا
  • جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس: اداکارہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
  • اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
  • اے سیز کیلئے گاڑیوں کی خریداری: جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر