بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بولان کے قریب دہشتگردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے باعث کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سبی ہسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی ضلع میں واقع سندھ اور بلوچستان کی سرحدی حدود پر یارو پٹ کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں یہ 2 دھماکے ہوئے جن کے باعث مرد، خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارودی سرنگ جاں بحق دھماکے ڈیرہ بگٹی زخمی وی نیوز