فیصل بینک، اخوت فاؤنڈیشن اور ٹی سی ایف میں بلاسود سولر فنانسنگ کیلئے اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس (اے آئی ایم) اور سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے، جس کا مقصد پائیداری اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ اس تعاون کے تحت بینک خواتین کو بلاسود سولر فانسنگ فراہم کرے گا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیا گیا یہ اقدام فیصل بینک کے طویل مدتی وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے حقیقی اثر پیدا کرکے منصفانہ اور پائیدار مستقبل کی تخلیق کرنا ہے۔
فیصل ہاؤس میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ساتھ اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دے دی گئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان بھر میں اساتذہ اور خواتین کو آسان اقساط میں ادائیگی کے منصوبوں کے ساتھ سولر سسٹمز نصب کرنے کی سہولت ملے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اور ایف بی ایل کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔
 ماحول دوست توانائی کو فروغ دینے والا یہ اقدام عالمی ماحولیاتی اہداف کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بجلی کی لاگت گھٹانے اور کاربن کے اخراج میں کمی کے ساتھ قومی گرڈ پر انحصار کم کرنے میں مدد کرے گا۔ فیصل بینک بامعنی تبدیلی کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ اساتذہ جن میں اکثریت خواتین اساتذہ کی ہے، کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ آنے والی نسلوں کی بہتر مستقبل کی تشکیل جاری رکھ سکیں۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”فیصل بینک میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ حقیقی ترقی پائیداری اور خودمختاری سے حاصل ہوتی ہے، جس سے بامقصد اقدامات کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ہم نہ صرف قابل تجدید توانائی کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ خواتین پر سے مالی بوجھ کم کرنے اور ان کے لیے طویل المدتی استحکام کو یقینی بنارہے ہیں۔ رواں سال خواتین کے عالمی دن کے موضوع ” Accelerate Action “ کے مطابق ہم ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور پائیدار مستقبل کے عزم پر قائم ہیں۔ ایسا مستقبل جہاں ہر عورت کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں گے۔“
اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا، ”ہمارا یہ تعاون زیادہ پائیدار اور مساوی معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک قدم ہے۔ بلاسود سولر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرکے ہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں بلکہ خواتین اور اساتذہ کو بااختیار بنارہے ہیں، تاکہ وہ مالی خودمختاری حاصل کرکے ایک صاف اور سرسبز مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔ ہم اس نیک مقصد میں تعاون کرنے پر فیصل بینک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔“
ٹی سی ایف کے سی ای او اسد ایوب نے کہا، ”یہ شراکت داری خواتین کو بااختیار اور آئندہ نسل کے لیے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے ہمارے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔ سولر انرجی تک رسائی فراہم کرکے ہم خواتین کو ایک روشن اور خودمختار مستقبل کے لیے ضروری وسائل مہیا کررہے ہیں۔ ہم فیصل بینک اور اخوت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس اقدام کو ممکن بنایا۔“
 فیصل بینک، اخوت فاؤنڈیشن اور ٹی سی ایف کے درمیان شراکت داری اقتصادی خودمختاری، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اشتہار  
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پائیدار مستقبل اخوت فاؤنڈیشن فیصل بینک کے شراکت داری خواتین کو ٹی سی ایف کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔