City 42:
2025-09-18@00:31:53 GMT

میری ٹائم وزارت کا نیا سکینڈل؛ 2 آپریشنل جہاز فروخت

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

 ویب ڈیسک : میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد چلتے جہاز فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردیے گئے۔ جہاز 'لاہور' کیپ ون کٹیگری کا تھا جو  یومیہ 27 ہزار 500 ڈالرز پر عراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر آمدن کما رہا تھا۔جہاز 'کوئٹہ' پاکستانی ریفائنریز کے طویل مدتی ٹھیکے پر تقریباً 12 ہزار ڈالر یومیہ کمارہا تھا۔پی این ایس سی نے ریفائنریز کے لیے باہر سے چارٹر جہاز 'سوین لیک'8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر لیا جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالر نقصان ہوا۔

سفاری زو شہریوں کے لیے بند

ہ جہاز آپریشنل اور منافع بخش تھے، اسکریپ کے بجائے شپنگ کمپنیز کی جانب سے خریدے گئے، دونوں جہازوں کی موجودہ فریٹ مارکیٹ کم از کم 40 ہزار ڈالرز  یومیہ ہے۔پی این ایس سی کے لیے 5 جہازوں کی خریداری کا معاملہ پی پی آر اے میں زیر التوا ہے۔

ترجمان پی این ایس سی کے مطابق دو جہازوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، بورڈ کی منظوری سے فروخت کا فیصلہ ہوا، جہاز فائدہ مند نہیں تھے، اجازت ملتے ہی نئے جہاز خریدیں گے۔

ماں کے آئس کھانے پر بچے نے پولیس کو بلا لیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ایئر فورس نے شاندار استقبال کیا۔ جیسے ہی وزیر اعظم کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا، ایف-15 لڑاکا طیاروں نے انہیں حصار میں لے کر ایئر اسپیس میں خوش آمدید کہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی لڑاکا طیاروں کو سلامی دی اور کاک پٹ میں جا کر مائیک کے ذریعے ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ایئر فورس کے اس اقدام سے سعودی حکومت کی برادرانہ محبت اور احترام جھلکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالم اسلام میں پاکستان کے مقام، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور پاکستانی افواج کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے بعد کل برطانیہ روانہ ہوں گے، جہاں دو روزہ قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔ دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • چھ جہاز گر گئے جنگ ہار گئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیر اطلاعات
  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 300 یومیہ منصوبہ
  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار کمی
  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 300 یومیہ منصوبہ
  • کالا باغ ڈیم: میری کہانی میری زبانی