گورنر کا عہدہ چھوڑ کر سکردو سے الیکشن لڑ سکتا ہوں، سید مہدی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن آئندہ سال ہونگے، رواں سال الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے، ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ کی بحالی کیلئے وزیراعلی حاجی گلبر خان سے بات کی ہے وہ معاملہ کابینہ میں لیکر جا رہے ہیں انشاء اللہ مسئلہ حل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن آئندہ سال ہونگے، رواں سال الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے، سکردو حلقہ نمبر 1 سے گورنرشپ چھوڑ کر میں خود بھی الیکشن لڑ سکتا ہوں، میرے بیٹے سید توقیر مہدی شاہ، بھانجے بشارت ظہیر، وزیر وقار علی اور قائم بیگ بھی ٹکٹ کیلئے تگ و دو کریں گے، سکردو حلقہ نمبر 2 سے شیخ اعجاز بہشتی بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں، سیاست میں آنے سے ہم کسی کو روک تو نہیں سکتے۔ مقامی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلتستان کے صدر بشارت ظہیر مجھ سے ناراض ہی نہیں ہیں تو میں انہیں کیا مناوں؟ وہ میرے چہیتے ہیں، ان کو دعوت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ بھانجا ہونے کے ناطے ویسے بھی میرے گھر آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال اپریل مئی میں ممکن ہیں، وزیر اعلی بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، گلگت بلتستان کے موجودہ قانون میں یہ گنجائش موجود ہے کہ گورنر عہدہ چھوڑنے کے فوری بعد الیکشن بھی لڑسکتا ہے تاہم باقی چاروں صوبوں کے گورنرز عہدہ چھوڑنے کے بعد دو سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔
گورنر گلگت بلستان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خطہ انتظامی آرڈر کے تحت چل رہا ہے اس لئے یہاں گورنر عہدہ چھوڑنے کے فوری بعد الیکشن لڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی و سماجی شخصیت شیخ اعجاز بہشتی اب تک اچھے کام کر رہے ہیں، وہ فلاحی امور نمٹا رہے ہیں، مستقبل میں کیا ہوگا اس کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں نے ان سے ملاقات کے دوران معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بڑے فلاحی امور نمٹانے کا پلان بنایا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کچورا میں غربت ختم کرنے کیلئے کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ کی بحالی کیلئے وزیراعلی حاجی گلبر خان سے بات کی ہے وہ معاملہ کابینہ میں لیکر جا رہے ہیں انشاء اللہ مسئلہ حل ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الیکشن لڑ مہدی شاہ انہوں نے رہے ہیں نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔