اسٹیٹ بینک نے معاشی استحکام کا حکومتی بیانیہ مسترد کردیا، مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت کے معیشت استحکام بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی معاشی استحکام کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کم ہونے کے باوجود پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے خود اعتراف کیا ہے کہ زیادہ درآمدات اور کمزور مالیاتی آمد کی وجہ سے بیرونی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق کمزور مالیاتی آمد اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث بیرونی کھاتے پر دباؤ کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: معاشی استحکام کہ اسٹیٹ بینک اسٹیٹ بینک نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
امانت گشکوری : بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں جس کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔