وزیراعظم کا عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کےلیے 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈ کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ایف آئی اے ٹیم کو پرائم منسٹر آفس بلایا اور انہیں شاباش دی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو انسانی اسمگلر عثمان ججہ کا 6 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد مجید سمیت 3 رکنی ٹیم نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ٹیم کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈ کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے ڈائریکٹر آئی بی ملک آصف کو بھی 10 لاکھ روپے انعام دیا اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی پر اُن کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے واقعات پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، انسانی اسمگلنگ کو جڑ سے اکھاڑنا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف پہلے ایسا آپریشن ہوتا تو جرم ایسے نہ پنپتا، غریبوں کے پیسے لوٹنے والے اسمگلرز کو انجام تک پہنچائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔