خیبر، بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس سے کنبے کا سربراہ بسم اللہ، ان کی اہلیہ اور کمسن بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔ ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس سے کنبے کا سربراہ بسم اللہ، ان کی اہلیہ اور کمسن بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ اس کے علاوہ باڑہ کے نواحی علاقے چلگزی شکونڈو دارہ میں صابر کے 2 منزلہ کمرے کی چھت گر گئی، جس سے ملبے تلے دب کر ان کی ایک بچی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق بچیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا گیا، تاہم ایک بچی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ چکی تھی، زخمی دو بچیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔