بلوچستان کے لئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے جعفرایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کے مطابق بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔
عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، حالت معمول پر آنے تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغما ل بنا لیا تھا،تاہم سکیورٹی فورسز نے کلیئر آپریشن کے دوران 155 مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نا اہل یا میر جعفر تھے؟
مردان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میرے گھر (ڈیرہ اسماعیل خان) کے تھے، اُن سے متعلق پتا تھا کہ کیا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں علی امین کو کیوں نکالا، وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کرداد ادا کر رہے تھے؟ اب ہم اڈیالہ جیل سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں نکالا؟
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علی امین نئے وزیراعلیٰ کو دہشت گردی کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر چلے گئے، خواہش ہے کہ نئے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ابھی نئے آئے ہیں، کارکردگی دکھانےکے لیے انہیں وقت درکار ہے۔