بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لیکر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لے کر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آج آصف علی زرداری کی تقریر کے جواب میں تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ کل شام بلوچستان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، ہم نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں معمول کی کارروائی کے بجائے بلوچستان کا مسئلہ زیرِ بحث لایا جائے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، پوری پی ٹی آئی اور کارکنان کی طرف سے اس سانحے کی مذمت کرتا ہوں، ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دریائے سندھ پر نہریں بنانے والے منصوبے کے خلاف قرارداد تیار ہے، چھوٹے صوبوں کی مرضی کے بغیر نہروں کا یہ منصوبہ نہیں ہونا چاہئے۔
نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلے: عمر اکمل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم کی پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست، بلاول نے تفصیلات جاری کردیں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملاقات کی۔انہوں بتایا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی کی ترمیم بھی شامل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی قطر سے واپسی پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو ہو گا جس میں پارٹی پالیسی طے کی جائے گی۔