عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)حکومت سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے بھی اپنے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔
سیکریٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہیں قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ماہ مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کی بجائے 20مارچ کو ادا کی جائیں گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بھی 20مارچ کو کی جائے گی۔
یاد رہے اس سے قبل حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کو کا اعلان
پڑھیں:
کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
کراچی:سندھ حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کراچی کے 25 ٹاؤنز میں شہری سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کر دیا۔
صوبائی حکومت نے جاری پارکنگ فیس مکمل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی۔
تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم کرنے اور فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔
غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں کو مفت پارکنگ سہولت دینا ترجیح ہے اور کے ایم سی اب مالی طور پر مستحکم ہے۔ شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پارکنگ مفت کر دی گئی اور بقیہ علاقوں میں بھی عمل جاری ہے۔