گلگت، ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی سمز فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بیان کے مطابق مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔ چھاپہ مار کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت کی بڑی کارروائی میں غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت قائم علی کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے ذرائع مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دنیور سے گرفتار کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ملزم بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی سمز کی خرید و فروخت کرتا تھا، غیر ملکی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں، بیان کے مطابق مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔ چھاپہ مار کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔