وزیراعلیٰ سندھ کا رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔
کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، آج ایک سال مکمل ہوگیا، سندھ حکومت نے ایک سال میں مختلف منصوبوں پر کام کیا، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ہم نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ یہ کام پہلی بار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے، گورننس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا، بےنظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سہولت دے رہے ہیں، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل تھے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کے شعبےکو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، صوبے میں نظم و نسق بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔
مزیدپڑھیں:صارفین کو انورٹر پنکھے دینے کا منصوبہ، نئی شرائط آگئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’’ملیریا کو ختم کرنا ہے‘‘ قابلِ علاج بیماری کیخلاف جنگ کیلیے وزیراعظم کا پیغام
ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25 اپریل 2025 ملیریا کا عالمی دن ہے جو بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا تھیم "ملیریا کو ختم کرنا ہے، جبکہ سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کیلئے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں تک پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملیریا کےعالمی دن کے موقع پر، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز، اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ملیریا کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی دن "Zero Malaria Starts with Me" اور "Ready to Beat Malaria" کے تھیم سے بھی منایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے ملیریا کی روک تھام کے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ صوبے بھر میں 3541 ہیلتھ پروفیشنلز ملیریا کی تشخیص پر مامور ہیں جبکہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ اضلاع خاص طور پر ضلع قمبر کی تحصیل نصیر آباد میں میں ایک لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملیریا و ڈینگی کیسز میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ سندھ صحت مند معاشرہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے لہٰذا اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔