وزیرِاعظم سےمختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات ، معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی اور معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف، مشاورتی عمل کا حصہ بنانے پر اظہار تشکر کیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے، ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے، معیشت کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور آپ کا بھرپور ساتھ دے گی، پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صنعت و تجارت کا سلسلہ جاری رکھا۔
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور دیگر اصلاحات کی بدولت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، فیس لیس کلیئرئنس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے سسٹم میں اصلاحات پر اپنی تجاویز دے، ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزارتیں اور متعلقہ سیکریٹریز چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کے بعد ان کی تجاویز پر پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کریں۔
چیمبرز آف کامرس کے صدور نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کو مشاورتی عمل بالخصوص بجٹ کے مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے، اس پر وزیرِ اعظم کے مشکور ہیں۔
ملاقات میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، حنیف عباسی، سردار اویس خان لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاروباری برادری چیمبرز آف کامرس معاشی استحکام کہا کہ
پڑھیں:
جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
سیالکوٹ (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہاں گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ 3 روزہ تھرڈ نیشنل ورکشاپ آن UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تغیرات سے متعلق واضح روڈ میپ بنانے کیلئے قومی و بین الاقوامی مباحثوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اداروں، عوام اور جامعات کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے موسمی تغیرات کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا۔ اس مقصد کیلئے نئی پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے نصاب میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی حکومت اقوامِ متحدہ کے ایس ڈی جی ایس اے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا تمام یونیورسٹیز کو کلائمیٹ چینج کے پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔