ایران کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت، دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ایران نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کو تعاون کی پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، یرغمالیوں کی بڑی تعداد بازیاب، تمام دہشتگرد ہلاک
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہاکہ کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔
ترجمان نے کہاکہ دہشتگرد حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایران پاکستان کی معاونت کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹرین کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے اور اب تک متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ : اقوام متحدہ، چین اور امریکا کی مذمت
دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو بھی شہید کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک تعداد کا صحیح تعین نہیں ہو سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران پاکستان تعاون کی پیشکش دہشتگرد حملہ دہشتگردی کا خاتمہ مذمت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران پاکستان تعاون کی پیشکش دہشتگرد حملہ دہشتگردی کا خاتمہ وی نیوز جعفر ایکسپریس دہشتگردی کے کی مذمت کے لیے
پڑھیں:
دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے،فیلڈمارشل عاصم منیر،چینی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات
دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے یہ بات چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران کہی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اس وقت دورہ چین پر ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ملاقات میں چین نے ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کیلیے مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امید ظاہرکی کہ پاک فوج پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے کہاکہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کومزیدمضبوط بناناچاہتےہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستانی معاشرے کوچین کی وسیع حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی شہریوں، کاروباری اداروں اورمنصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔