پیمرا میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے 5 نئے ارکان کا تقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر آصف زرداری نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نئے ارکان کا تقررکر دیا ہے۔
اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن کی تقرری چار سال کیلیے کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق صدر نے ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو اسلام آباد، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان، صباہت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ اور افتخار فردوس کو خیبر پختونخوا سے ممبر کے طور پر پیمرا میں تعینات کیا ہے۔
یہ تمام تقرریاں11مارچ 2025 سے نافذ العمل ہونگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-21
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہوگیا ۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔