لاہور، بیٹے نے ماں کو چھریاں مار کر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور میں سندر کے علاقے میں واقع نجی سوسائٹی میں بیٹے نے جائیداد کے تنازعے پر ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دو بھائیوں محمد احمد اور علی حسین میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا چل رہا تھا۔
ملزم علی حسین نے بھائی محمد احمد کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، ماں چھڑانے آئی تو اسے بھی زخمی کردیا۔
70 سال کی رضوانہ بی بی اسپتال میں دم توڑ گئی، جبکہ زخمی محمد احمد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم علی حسین فرار ہو چکا ہے، گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کا فیلڈنگ فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 16ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
اسکواڈ:
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، آصف علی، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، یاسر خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، محمد حسنین، عاکف جاوید، عبید شاہ، جوشوا لٹل