سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل منشیات کیس میں قصور وار قرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین کی سہولت کار ی میں ملوث پائے گئے۔
وہ بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں قصور وار قرار پائے۔
جیوری نے سابق کرکٹر کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے صرف دو افراد کو متعارف کرایا تھا۔
نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روز ٹرائل کے بعد انہیں قصور وار قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔
اسٹیورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیا گیا ہے، منشیات کا یہ کیس 2021ء سے چلتا رہا ہے۔
اسٹیورٹ میک گل نے تسلیم کیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے آدھا گرام کوکین 200 ڈالرز میں خریدتے تھے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کو رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قصور وار قرار
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم
لاہور:حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے سی این ایف کی باقاعدہ لانچنگ کی۔
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جنرل سلامی، افسران اور فورس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرچم متعلقہ حکام کے سپرد کیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں 866 بھرتیاں اور ہر ڈویژن میں ڈائیریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب نے پہلی وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹل فورس، فارسٹ اور پیرا فورس بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب منشیات کے سدباب کے لیے پہلی صوبائی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔