ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس دہشتگردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور اس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس دہشتگردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی میں ملوث دہشتگرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے، اس واقعہ کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے، دہشتگردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا چلا آیا ہے کہ بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروپوں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکے، پاکستان اپنی سرحدوں کے باہر سے پلان کی جانیوالی دہشتگردی کا شکار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سفارتی رابطوں کو اس طرح پبلک فورم پر بیان نہیں کرتے، ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کیساتھ شئیر کرتے رہے ہیں، یہ ایک مسلسل عمل ہے جو جاری رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان پر ہماری بنیادی ترجیح دوستانہ اور قریبی تعلقات کا فروغ ہے، اس سمت میں تعلقات کا تسلسل اہم ہے، دہشتگردی ہمارے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، ہمارے کئی دوستوں سے ہمارا انسداد دہشتگردی پر تعاون موجود ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس دفتر خارجہ نے کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی۔