کچھی میں زیر تعمیر ڈیم پر حملہ، 7 مزدور اغواء کرلیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
								 فوٹو فائل 
 
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں زیر تعمیر ڈیم پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم پر کام کرنے والے 7 مزدور اغوا کرلیے گئے اور مشینری جلادی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
—فائل فوٹومحکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے ہیں۔ مئی سے اکتوبر تک گھروں کی تعمیر میں 588 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں 18041 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، پروگرام کے آغاز سے اب تک 104816 خاندان قرضے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 28382 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے، مجموعی طور پر 68218 گھر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے، ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ایک سال کا ہدف 10 ماہ میں مکمل کر لیا۔