چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیر غیرقانونی قرار، سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ نے قراردادا میں موقف اپنایا کہ نئے کینال منصوبوں سے سندھ میں ماحولیاتی بحران کا خدشہ ہے، پانی کی کمی سے زرعی پیداوار، معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوگی، دریائے سندھ کے پانی کے حق پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیر غیرقانونی قرار، سندھ حکومت کی قرار داد صوبائی اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔ سندھ حکومت نے چولستان کینال اور دیگر نئے نہری منصوبوں کو 1991ء پانی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حقوق پر ڈاکہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے کینالوں کے منصوبے سندھ کے پانی کے حق کو چھیننے کی کوشش ہیں، سندھ اسمبلی نے وفاق اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) سے معاہدے کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانےکی اپیل کی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے قراردادا میں موقف اپنایا کہ نئے کینال منصوبوں سے سندھ میں ماحولیاتی بحران کا خدشہ ہے، پانی کی کمی سے زرعی پیداوار، معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوگی، دریائے سندھ کے پانی کے حق پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چولستان کینال اور دیگر کینالوں کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں، عوام کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کیا جائےگا، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ سندھ نے وفاق کو انتباہ کیا کہ پانی کے وسائل پر غیر منصفانہ کنٹرول منظور نہیں ہے، کسی بھی غیر قانونی پانی کی تقسیم کے خلاف عوامی مزاحمت کی جائے گی، سندھ کے عوام اپنے پانی کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سندھ کے پانی کے حقوق چھیننے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظوری کے بعد سندھ اسمبلی اجلاس جمعہ ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کے پانی کے سندھ اسمبلی کے حقوق پانی کی
پڑھیں:
غیر قانونی تعمیر کی اجازت دینے کا کیس، ایس بی سی اے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد
کراچی:صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے لیاری نیا آباد میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی۔
صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو لیاری نیا آباد میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔
اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 3 ملزمان درخواست ضمانت پر فیصلے کے وقت موجود نا ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے۔ گرفتار ملزمان میں امتیاز شیخ، آفتاب سومرو، علی خان، شکیل میمن و دیگر شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان نے لیاری میں نیا آباد کے علاقے میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی تھی۔