Juraat:
2025-07-26@14:19:19 GMT

سندھ میں ملیریا نے پنجے گاڑ دیے، 136 نئے کیسز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

سندھ میں ملیریا نے پنجے گاڑ دیے، 136 نئے کیسز رپورٹ

 

سب سے زیادہ 57 کیسز حیدرآباد ،لاڑکانہ میں 34 افراد ملیریا سے متاثر ہو ئے، محکمہ صحت
شہید بینظیرآباد میں 21، میرپورخاص میں 13 اور سکھر میں بھی 11 کیسز رپورٹ ہوئے

سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روز سندھ بھر میں ملیریا کے 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 57 کیسز حیدرآباد ڈویژن سے رپورٹ ہوئے جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 34 افراد ملیریا سے متاثر ہوئے۔شہید بینظیرآباد ڈویژن میں21، میرپورخاص ڈویژن میں 13 اور سکھر ڈویژن میں بھی 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ملیریا مچھروں کے ذریعے پھیلنے والا مرض ہے جو گندگی، کھڑے پانی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بڑھتا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ رات کے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں، جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، گھروں اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک

---فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل ملک نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی تھی، لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپیل خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج علیمہ خان کی جانب سے میں عدالت میں پیش ہوا اور درخواست دائر کی، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل حکام وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہے، عدالت کو بتایا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تاحال سپریم کورٹ میں دائر نہیں ہوسکی، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وکالت نامے پر دستخط کروا کر کل رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ 

وکیل فیصل ملک نے گفتگو میں کہا کہ 26 نومبر کے کیسز کا ہمیں یہی پتہ ہے کہ 20 اگست کو سماعت ہونا تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران قبل از وقت سماعت کی درخواست دائر کر کے منظور کی گئی، قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،سلمان اکرم راجہ
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ سلمان اکرم راجہ
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں: سلمان اکرم راجا
  •   خواب ہے سائلین اعتماد کے ساتھ حصول انصاف کے لیےعدالت آئیں : چیف جسٹس
  • 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
  • سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ
  • سکردومیں سیلاب نے تباہی مچادی ، 49 مکانات، 20 دکانیں اور2مساجد منہدم
  • اسکردو میں ایک اور کلاؤڈ برسٹ: سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن