کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش نجی سیکیورٹی گارڈز نے پروٹوکول کو راستہ نہ دینے پر شہری کو روکا اوربری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، پرائیوٹ گارڈز نے شہری پر فائرنگ بھی کی اور پھر گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی۔

فرحان ورک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس واقعہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

کچھ دیر پہلے لاہور میں مصطفی آباد انڈرپاس دھرم پورہ میں ایک پروٹوکول نکلا، جس کے گارڈوں نے کار والے پر نا صرف گولی چلانے کی کوشش کی بلکہ مارا اور پیٹا۔

کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے؟ وزیر اعلی @MaryamNSharif کو اس پر فوری نوٹس لینا چاہئے۔

سب دوست شئیر کریں pic.

twitter.com/fHsRcwVMkt

— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) March 13, 2025

مغیث علی لکھتے ہیں کہ سفید کار والا بندہ بہت بہادر نکلا، فائرنگ کرنے والے گارڈ کو لاہور پولیس فوری حراست میں لے، یہ کیا بات ہوئی آپ کے پاس اسلحہ ہے اور آپ کسی پر بھی تشدد کرسکتے ہیں، یہ بہت افسوسناک ہے۔

سفید کار والا بندہ بہت بہادر نکلا، فائرنگ کرنے والے گارڈ کو لاہور پولیس فوری حراست میں لے، یہ کیا بات ہوئی آپ کے پاس اسلحہ ہے اور آپ کسی پر بھی تشدد کرسکتے ہیں، افسوسناک۔۔۔!!!pic.twitter.com/wgyi6yyWdN

— Mughees Ali (@mugheesali81) March 13, 2025

عمر دراز گوندل نے لکھا کہ یہ لاہور کا حال ہے جہاں پرائیویٹ گارڈز سرعام سڑکوں پر فائرنگ کر رہے اور عام شہریوں پر بندوقیں تان رہے ہیں، پولیس نے ڈالا، 3 رائفلیں اور گولیوں سے بھرے میگزین برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ  یہ کس بااثر شخص کے 4 گاڑیوں پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے گارڈز تھے؟

یہ لاہور کا حال ہے جہاں پرائیویٹ گارڈز سرعام سڑکوں پر فائرنگ کر رہے اور عام شہریوں پر بندوقیں تان رہے !
پولیس نے ڈالہ ، تین رائفلیں اور گولیوں سے بھرے میگزین برآمد کرلیے ہیں جبکہ “ ملزمان فرار ہوگئے ہیں “

یہ کس بااثر شخص کے 4 گاڑیوں پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے گارڈز تھے ؟… pic.twitter.com/rEQzwhV5PV

— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) March 13, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ اس واقعے میں ملوث گارڈز کس کے تھے، مگر کوئی بھی خوف کے مارے کوئی بھی نہیں بتائے گا؟

بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ اس واقعے میں ملوث گارڈز کس کے تھے، مگر کوئی بھی خوف کے مارے منہ نہیں کھولے گا؟ https://t.co/KRySS13RYJ

— Voter's Voice (@mad___doctor) March 13, 2025

رضوان غلزئی نے کہا کہ بدمعاشوں کا قبضہ ہے ہر طرف۔ جس کے پاس بندوق ہے وہی خود کو خدا سمجھتا ہے۔

بدمعاشوں کا قبضہ ہے ہر طرف ۔ جس کے پاس بندوق ہے وہی خود کو خدا سمجھتا ہے۔ https://t.co/b1ZLAQulXu

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) March 13, 2025

واقعے کے بعد پولیس نے4 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کےحکم پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، باقی ملزمان کی گرفتاری بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ اور گارڈ فراہم کرنے والی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

"???? لاہور پولیس کا برق رفتار ایکشن! ⚡
دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ کرنے والے چار ملزمان گرفتار! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کےحکم پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،باقی ملزمان کی گرفتاری بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔
???? گارڈ فراہم کرنے والی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز, pic.twitter.com/uLW2Mkszh3

— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) March 13, 2025

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والا جیل جائے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سیکیورٹی گارڈز تشدد لاہور لاہور واقعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈز تشدد لاہور لاہور واقعہ فائرنگ کرنے فائرنگ کر پر فائرنگ کمپنی کے کوئی بھی ہے اور کے پاس

پڑھیں:

کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی

— فائل فوٹو

کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔

پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔

پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔

کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔

پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
  • چین کی مقبو ضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
  • لاہور میں تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی نے شدید گرمی کے بحران کو سنگین بنا دیا
  • کراچی؛ سپرہائی وے میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟