چمن: کرومائیٹ کی کان میں حادثہ، 2 کان کن جاں بحق ، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
چمن میں مسلم باغ کے علاقے سودئی میں کرومائیٹ کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 2 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق لاشیں نکال لی گئیں، کرومائیٹ کان بیٹھ جانے سے 5 کان کن پھنس گئے تھے۔ ڈی آئی خان: گاوں شیرکہنہ میں فائرنگ، میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار قتل زخمی کان کنوں کو سول اسپتال مسلم باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔