بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ پاکستان کا پانی روکنے سے باز رہے ورنہ بھارت کا پلان تباہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔
سکیورٹی ذرائع نے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑا ایکشن پلان تیار کرلیا ،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا یا پانی موڑا گیا تو پاکستان اس مقام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔
جب پاکستان سفارتی زبان میں کہتا ہے کہ’’پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے‘‘تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان اس کوشش کو تباہ کر دے گی۔
جب بھی بھارت کوئی ایسا منصوبہ بناتا ہے جو سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کے لیے ہو، تو پاکستان اس تنصیب کو اپنی مکمل عسکری طاقت سے تباہ کر دے گا۔
پاکستان نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ پانی پاکستان کیلئے “انتہائی قومی مفاد” ہے، یعنی اگر بھارت اس مفاد کو خطرے میں ڈالے گا تو پاکستان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچے گی اور فوراً اس مقام پر حملہ کرے گی جہاں سے پاکستان کو پانی کی فراہمی کو خطرہ لاحق ہو۔
وادی لیپا، پاک فوج نے بھارتی فوج کا حملہ پسپا کردیا ، دونوں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تباہ کر
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔