ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
علامتی فوٹوکورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔
زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔