نوٹنگھم، حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کی بھارتی استبداد سے آزادی کی حسرت لیے حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی تدفین نوٹنگھم کی مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ محمد فیاض انقلابی 1960ء کی دھائی میں نوٹنگھم برطانیہ آئے تھے اور نوجوانی ہی میں کشمیری کمیونٹی کو منظم کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے تھے۔ انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی جس کے پلیٹ فارم سے شیخ محمد عبداللّٰہ مرحوم ، چوہدری غلام عباس مرحوم اور غازی الہی بخش مرحوم نے برطانیہ بھر کا دورہ کیا اور پہلی بار مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کیا۔ محمد فیاض انقلابی نے 1977ء میں کشمیر لبریشن آرگنائزیشن ( KLO ) کی بنیاد بھی رکھی تھی اور KLO کو منظم کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا۔ محمد فیاض انقلابی 1986ء میں آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کی حکومت کے دوران اورسیز اسمبلی کی سیٹ پر کرپشن کرنے پر مسلم کانفرنس سے علیحدہ ہو گئے تھے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی ان کا خواب تھا جس کی حسرت لیے انتقال کر گئے۔ برطانیہ بھر سے اور آزاد کشمیر سے سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان کی وفات پر اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ تعزیت اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد فیاض انقلابی مسلم کانفرنس
پڑھیں:
کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ’نظام لسّی‘ تو پی ہوگی۔ اگر پی نہیں تو اس کے بارے میں سنا تو ضرور ہوگا۔ اگر ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں کیا تو چلیں ہم آپ کو کراچی کی شدید گرمی میں کراچی کی مشہور لسّی سے متعارف کرواتے ہیں۔
نظام لسّی کی دکان شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر قائم ہے جو گزشتہ 40 سال سے اسی ذائقہ کے ساتھ لسّی دے رہے ہیں۔ اس لسّی کی خاص بات یہ کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اس دکان کے پاس سے گزرنے والا یہ لسّی ضرور پی کر جاتا ہے اور ساتھ گھر بھی لیکر جاتا ہے یہاں تک کہ پنجاب سے آئے مہمان بھی اس لسّی کو پسند کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں