گردیزی مارکیٹ مرزائیوں کا شعائر اسلام کا آزادانہ استعمال، انتظامیہ نوٹس لے، تحریک لبیک ملتان
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ایس ایس پی ملتان سے ملاقات میں ٹی ایل پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گردیزی مارکیٹ ملتان، مرزائیوں کی طرف سے شعائر اسلام کا آزادانہ استعمال ہورہا ہے، ملتان انتطامیہ غیرقانونی فعل کو بند کروانے کی بجائے غیرقانونی و غیر شرعی کام کو سیکیورٹی مہیا کررہی ہے، ادارے اس غیر شرعی و غیر آئینی فعل کو روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل امیر تحریک لبیک ملتان چوہدری بلال نور رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی وفد کی SSP ملتان کامران خان سے ملاقات ہوئی وفد میں ضلعی امیر غازی محمد افضل نقشبندی، ترجمان ضلع ملتان مفتی محمد مظہر حسین چشتی، نشرواشاعت نعیم حیدر رضوی کی شرکت، انہوں نے گردیزی مارکیٹ ملتان مرزائیوں کے شعائر اسلام کے استعمال کی روک تھام کے لیے ملاقات کی، ملاقات میں ضلعی ترجمان مفتی محمد مظہر حسین چشتی نے کہا کہ گردیزی مارکیٹ ملتان میں مرزائیوں کی طرف سے شعائر اسلام کا آزادانہ استعمال ہورہا ہے، انتطامیہ ملتان غیرقانونی و غیر شرعی فعل کو بند کروانے کی بجائے غیر قانونی و غیر شرعی فعل کو سیکیورٹی مہیا کررہی ہے، ہم نے ملاقات میں ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ ہم قانون کی پاسداری چاہتے ہیں ادارے اس غیر شرعی و غیر آئینی فعل کو روکیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک ملتان نے تین ماہ پہلے DCO کو درخواست دی مگر ابھی تک نا درخواست پر عملدرآمد کیا گیا اور نا ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے ہمیں کوئی آفیشلی جواب دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر بار ہم پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ آپ آخری راستہ احتجاج سب سے پہلے اپنا لیتے ہیں، مگر یہاں ہم پچھلے تین ماہ میں انتظامیہ سے 5 ملاقاتیں کر چکے ہیں مگر انتظامیہ لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں ایس ایس پی نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کی درخواست پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیا جائے گا، مزید ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ لیت و لعل سے کام لیا گیا تو ہم مرکز کی مشاورت سے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گردیزی مارکیٹ شعائر اسلام ملاقات میں نے کہا کہ انہوں نے فعل کو
پڑھیں:
ڈاکو ڈفرالائنس ہوچکا،تحریک پر فوکس کریں(عمران خان)
جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں،پاکستان میں ایلیٹ کلاس وسائل چوری کررہی ،عدالتوں سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اب aمخصوص نشستیں چھینی گئیں،بانی
عوام کو اب کھڑا ہونا ہوگا،سارے راستے بند ہوگئے اس لیے تحریک کااعلان کیا، عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، بچے پاکستان آئیں گے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کے بچے والد سے ملنے پاکستان آئیں گے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پہلے 6،6 لوگوں کو ملاقات دی جاتی تھی لیکن پھر دو بہنوں پر لے آئے اور آج انہوں نے ساری بہنوں کی ملاقات بند کر دی ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ آج بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی ہے، ایک وکیل ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات بھی ہوئی ہے، عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدالتوں سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اب مخصوص نشستیں چھینی گئیں اور وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات آج جتنے خراب ہیں اتنے کبھی نہیں تھے، یہ ڈاکو ڈفر الائنس ہوچکا ہے، اسی قسم کا الائنس نائجیریا میں ہے، پاکستان میں الیٹ کلاس وسائل چوری کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اس الائنس نے معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے، عوام کو اب کھڑا ہونا ہوگا، ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جارہی ہیں، جھوٹی گواہیوں پر اب دیکھنا لاہور کا جج کیا فیصلہ دیتا ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے قانون کی بالادستی کے لیے اب تحریک چلانا پڑے گی اور پارٹی کو ہدایت کی ہے سارے یکجا ہوکر تحریک پر فوکس کریں، تحریک کا اعلان اس لیے کیا ہے کیوں کہ سارے راستے بند ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی، بانی کے بچے پاکستان آئیں گے ان کے پاس نائیکوپ ہے وہ اپنے والد سے ملنے آئیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل جھوٹ بول رہا ہے، بانی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل کا نام لیا ہے یہ انہیں تنگ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر پارٹی مؤقف دے گی، بانی پی ٹی آئی کو نہیں معلوم باہر کیا ہو رہا ہے۔اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دینا انتہائی افسوس ناک ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور اپنا مقدمہ لڑیں گے۔سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ میری ظہیر عباس صاحب سے علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی، پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔