ڈاکٹرز، نرسز سمیت تمام ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
زاہد چوہدری: محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور تمام ملازمین کو سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے تبصروں اور تنقید سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت نے تمام میڈیکل عملے کو سوشل میڈیا کا استعمال محدود رکھنے کی تاکید کی ہے اور وفاقی حکومت کی سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق گائیڈلائنز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کسی بھی نوعیت کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام میڈیکل انسٹی ٹیوشنز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو اس بارے میں مراسلہ جاری کیا ہے۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
یہ قدم میو ہسپتال کے حالیہ واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں میڈیکل پروفیشنلز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی روک تھام اور میڈیکل پروفیشن کی عزت و وقار کو برقرار رکھنا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔