سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کراچی کے لیے 180 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اس وعدے کو پورا کریں، حکومت سندھ نے 180 بسیں کراچی کے لیے دینے کا وعدہ کیا ہے، عیدالفطر کے بعد گرین لائن بس سروس میں مزید بہتری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سی اے اے نے ریڈ لائن منصوبے پر این او سی دی، اب وہ اسے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریڈ لائن بس سروس میں سول ایوی ایشن کی طرف سے چیلینجز ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن پراجیکٹ میں ڈرینیج ایک حصہ ہے جس کا کنٹریکٹ دے چکے ہیں، 50 فیصد کام ہوا، اب اسے سی اے اے تبدیل کرانا چاہتی ہے، یہ کوئی مذاق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے نے منظوری کے بعد 3 کمپونینٹ پر اعتراض کیا ہے، یہ کوئی بادشاہت نہیں، ریڈ لائن میں یوٹیلٹی سروس کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2026ء کے آخر تک ریڈ لائن کی تکمیل مشکل نظر آ رہی ہے، ریڈ لائن کے ٹریک کو پہلے مکمل کر رہے ہیں باقی چیزیں بعد میں دیکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یلو لائن پر دن رات کام ہو رہا ہے، یلو لائن بی آر ٹی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ سروس ہے، یلو لائن بی آر ٹی کوریڈور ورلڈ بینک کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جام صادق پل پر یلو لائن ستمبر 2025ء میں مکمل ہونا ہے، مگر ہم اسے اب 4 ماہ پہلے 25 مئی کو مکمل کریں گے، یلو لائن پراجیکٹ میں یوٹیلٹی سروسز کی وجہ سے چیلنجز ہیں، سوئی سدرن کی گیس پائپ لائن کو دوسری جگہ منتقل کرنا ہے، جام صادق پل خستہ حال ہو گیا ہے، اس سے بھی دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی مینجمنٹ وفاق سے سندھ حکومت کو منتقل ہو گئی ہے، گرین لائن بس سروس کے کرائے ابھی نہیں بڑھائیں گے، ریونیو میں اضافہ کریں گے۔ شرجیل میمن کے مطابق گرین لائن میں کمرشل ماڈل بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کراچی کے لیے 180 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اس وعدے کو پورا کریں، حکومت سندھ نے 180 بسیں کراچی کے لیے دینے کا وعدہ کیا ہے، عیدالفطر کے بعد گرین لائن بس سروس میں مزید بہتری آئے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دینے کا وعدہ کیا لائن بس سروس کراچی کے لیے گرین لائن بس شرجیل میمن کہنا ہے کہ ریڈ لائن یلو لائن نے کہا

پڑھیں:

سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی

سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔

حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال
  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • سندھ میں نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع
  • سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے‘ شرجیل