خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14-15 مارچ کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں نو خوارج مارے گئے، خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے یہ اپریشن ضلع مہمند میں کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشاںہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔
بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ضلع چترال کے رہائشی) نے بہادری سےلڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعے میں جو جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ہوا، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجتاً 2 خوارج ہ۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے خوارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی جا رہی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں جائیداد کے تنازعات پر فائرنگ سے 5 افراد قتل
مردان کی تحصیل درگئی کے علاقے خرکی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ میں خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں جائیداد کے تنازعات پر فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل درگئی کے علاقے خرکی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ میں خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ بونیر میں پیش آیا جہاں تحصیل گاگرہ کی یونین کونسل موضع باجکٹہ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مقتولین کی شناخت عبدالوجی کان اور جمشید خان کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں علاقوں میں خونریزی کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں جائیداد کے تنازعات پر قتل کوئی نئی بات نہیں ہے، ایک محتاط اندازے کے بعد اب تک 100 سے زائد شہری ایسے واقعات میں قتل ہوچکے ہیں۔