جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں: چیٍنی قونصل جنرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چین اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین دے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل
چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے، اور اس پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم دہشگردوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان اپنے عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
چینی قونصل جنرل نے کہاکہ سی پیک کی تعمیر کے لحاظ سے 2025 ایک اور اہم سال ہے، پچھلے چند عشروں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی بنیاد پر ہماری کوشش ہوگی کہ سی پیک منصوبوں کے لیے اعلیٰ ترین ماحول پرپیشرفت کریں۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی کاروباری شخصیات میں تعاون فروغ پائےگا اور لوگوں کے درمیان رابطے بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ کچھ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے بلوچستان جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں حملہ کیا تھا، اور اس دوران 21 مسافروں کو شہید کردیا تھا۔ جبکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھی 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان چین دہشتگرد دہشتگردی دوطرفہ تعاون سی پیک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چین دہشتگرد دہشتگردی دوطرفہ تعاون سی پیک وی نیوز جعفر ایکسپریس نے کہاکہ سی پیک
پڑھیں:
برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔