گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ سے محافظ جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق کچھ دیر پہلے تھانہ کینجھو کی حدود لنک روڈ کینجھو نزد بٹڑی واہی پر مسلح افراد نے ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈھر کی گاڑی پہ حملہ کیا ہے، واقعے میں جام مہتاب حسین ڈھر بالکل محفوظ ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں جام مہتاب حسین ڈھر کا ایک محافظ ظفر ڈہر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد قریبی دوست اسد شاھ، ڈرائیور اختر پٹھان اور چنیسر دوندھو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو بمہ بھاری نفری نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے بروقت زخمیوں کو علاج کے لئے ڈھرکی اسپتال پہنچایا، علاقے میں سخت سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جام مہتاب حسین

پڑھیں:

راولپنڈی میں لرزہ خیز واردات؛ باپ کو 2 بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

راولپنڈی:

دارالحکومت کے جڑواں شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں درکالی سیداں کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ  کرکے باپ اور اس کے 2  بیٹوں کو قتل کردیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں والد مشتاق شاہ امجد اور 2 بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔  بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر سابقہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں لرزہ خیز واردات؛ باپ کو 2 بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
  • راولپنڈی: گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کا واقعہ، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق
  • گلشن راوی کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
  • گھوٹکی: ایم 5 پر ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
  • گھوٹکی: موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان: گاڑی پر فائرنگ، 2 بچے زخمی
  • تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
  • کراچی، سول اسپتال میں کیماڑی پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار
  • اورنگی ٹاؤن کرسچن قبرستان کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • بنوں میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق