خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر، 24گھنٹوں میں 10حملے، 3اہلکار شہید اور 2زخمی، ایک سویلین بھی جان سے گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں نے 10 حملے کیے، جن میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ایک دہشت گردی کے واقعے میں ایک سویلین بھی جان سے گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق پشاور میں 3، کرک میں 3 جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، خیبر اور باجوڑ میں ایک، ایک حملہ ہوا۔

رات گئے پشاور کے مچنک گیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پجگی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں کانسٹیبل نذر علی شہید ہوگیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔کرک میں تخت نصرتی پولیس اسٹیشن پر حملے میں اے ایس آئی سلام نور شہید ہوگیا۔ ڈی پی او شہباز الہی کے مطابق مقامی افراد نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔کرک کے علاقے عیسک خماری میں دہشت گردوں نے گیس کے کنویں پر حملہ کیا، جس میں تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ٹیری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او کرک شہباز الہی کے مطابق کرک میں دو تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے۔ مسلح افراد نے تھانہ خرم اور تھانہ تخت نصرتی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا، تاہم پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیا۔ڈی پی او کے مطابق تخت نصرتی تھانے پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ عیسک خماری میں گیس ایس ایم ایس پر ہونے والے حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی جان سے گیا۔ پولیس نے گیس تنصیبات پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا پیچھا کیا، تاہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ڈی پی او شہباز الہی نے کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد فرار ہوگئے اور حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اہلکار شہید اور بھی جان سے گیا فرار ہوگئے کے مطابق حملے میں ڈی پی او میں ایک

پڑھیں:

کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے 10 چوکیاں بنائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • بھارت پاکستانی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وزیر دفاع
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے،وزیردفاع
  • بھارت کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دیں گے ، ابھیندن یاد ہوگا، وزیر دفاع
  • سکھ فارجسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ