کالجزمیں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)ہائیرایجوکیشن کی جانب سے کالجز میں دوران کلاسز اساتذہ اور طلباءکے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کواس حوالے سے ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے موبائل فون کےاستعمال پر پابندی ہوگی کیونکہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
فیس بک نے صارفین کو پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030 کو مکمل ہو گی۔