Express News:
2025-07-26@21:17:53 GMT

نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف بینک فراڈ کیس میں پیش رفت

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بینک فراڈ کے مقدمے میں شریک ملزم کی ضمانت میں توسیع کردی۔ ملزم فیصل محمود شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ  تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پولیس فائل اور پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل محمود شیخ کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فیصل محمود شیخ 2016 سے 2019 تک چیف فنانس آفیسر رہے ہیں۔

مدعی کے وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے موقف دیا تھا کہ یہ وائٹ کالر کرائم ہے، تفتیش میں سب سامنے آجائے گا۔ جب ملزم عہدے پر تھا تو یہ جرم ہورہا تھا۔ ایف آئی اے نے بینک سیکیورٹیز ہیڈ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔

یاد رہے کہ بینک الفلاح سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کا معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو 08 مارچ 2025 کو گرفتار کیا تھا۔

ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف محمد خان کو بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکا دہی میں ملوث پایا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نادیہ حسین کے شوہر بینک فراڈ

پڑھیں:

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی امور میں مداخلت کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا۔ 

ڈاکٹر ثمرین حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ منظور ہونے تک روزمرہ کے امور انجام دیتی رہیں گی۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیں گی، میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے دیں گی نہ باڈیز میں تقرری کریں گی۔

ڈاکٹر ٹمرین کا کہنا تھا کہ صرف اپنا لیپ ٹاپ اور اپنی گاڑی دفتر سے ساتھ لائی ہوں، سرکاری ڈرائیور بھی یونیورسٹی چھوڑ دیا تھا جبکہ سرکاری گاڑی کبھی زیر استعمال نہیں رہی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 5فیصد کمی کا مطالبہ
  • سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قراردیدی
  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • سپریم کورٹ: ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قرار
  • سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قرار
  • فیصل آباد،ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار
  • شاہ محمود قریشی 9 مئی کو کراچی میں تھے، پراسیکیوشن نے ڈاکٹریاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ کے خلاف کیس ثابت کیا