وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ آئندہ بجٹ میں ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں کہ سرکاری ملازمین تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں عیدالفطر: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن کی ادائیگی کب ہوگی؟

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ملازمین کے الاؤنسز اور پے اسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی زیرغور نہیں ہے۔

وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا کہ پینشنرز کی پینشن میں اضافے کی بھی کوئی تجویز نہیں ہے، تاہم ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیرغور ہے۔

2024 میں پاکستان کا کتنا قرض واپس کیا گیا؟

وزارت خزانہ کی جانب سے 5 سال کے دوران غیرملکی قرض اور واجبات کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ نے جمع کرائی گئی تفصیل میں بتایا کہ جون 2023 تک پاکستان کے ذمے غیرملکی قرضوں اور واجبات کی کل رقم ایک لاکھ 26 ہزار 141 ملین ڈالرز تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق غیرملکی قرض کا یہ حجم جی ڈی پی کا 43.

03 فیصد تھا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2024 میں 11 ہزار 475 ملین ڈالرز کا قرض واپس کیا۔

دوسری جانب وزارت تجارت کی جانب سے بھی گزشتہ 5 سال کے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئی ہیں، جس کے مطابق 5 برس کے دوران 154 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں کلیدی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری، وزارت خزانہ کی رپورٹ

دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ مال کے دوران برآمدات کا حجم 136 ارب ڈالر رہا، جبکہ اسی عرصے کے دوران درآمدات 291 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews برآمدات پینشن تنخواہیں سرکاری ملازمین غیرملکی قرض محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برا مدات پینشن تنخواہیں سرکاری ملازمین غیرملکی قرض محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ وی نیوز سرکاری ملازمین محمد اورنگزیب زیرغور نہیں غیرملکی قرض کے دوران

پڑھیں:

پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتا ہے اور خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرین انرجی کے لیے استعمال ہونے والی معدنیات پاکستان میں وافر ہیں، ڈاکٹر گوہر رحمان

امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے تعمیری انداز میں آگے بڑھے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جائے گا اور معاشی روابط بڑھانے کے سلسلے میں جلد ہی پاکستان کا ایک سرکاری وفد بھی امریکا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔

مزید پڑھیے: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، ملک میں سرمایہ کے مواقع کو اجاگر کیا

ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف کے معاملات کے علاوہ دیگر رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی امریکا سےئ بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے باہر لانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت ملک کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا پاک امریکا معاشی روابط پاکستان معدنیات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

متعلقہ مضامین

  • وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • بیک وقت پینشن اور تنخواہ لینے پر پابندی عائد
  • بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا 
  • بیک وقت پینشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • امریکہ کے ساتھ معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں
  • وزیرخزانہ کا اصلاحات کا تسلسل برقراررکھنے کے عزم کا اعادہ
  • امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب
  • پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب